حیدراباد 14 اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾ حیدرآباد میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا ہے اوراس جیت کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام بھی کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے جیت کیلئے ہندوستان کو 72 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو ٹیم انڈیا نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی 16.1 اوورس میں حاصل کرلیا ۔ چوتھی اننگز میں پرتھوی شا اور کے ایل راہل نے 33 ، 33 رن بنائے۔
خیال رہے کہ ویسٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا ور اس نے اپنی اپہلی اننگز میں 311 رن بنائے تھے ، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 367 رن بناکر 56 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 127رن بناکر آوٹ ہوگئی اور اس طرح ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے صرف 72 رنوں کا ہدف ملا ، جس کو راہل اور پرتھوی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے حاصل کرلیا ۔